اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک فوجی طیارے نے بدھ کی صبح جزیرہ سینا میں رفح اور شیخ زوید کے جنوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنےحملے کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ مصری فوج جزیرہ سینا میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور ہوائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ حملے مصری فوج اور یکتربند گاڑیوں کی یونٹیں، ولایت سینا سے موسوم دہشت گرد گروہ کے خلاف انجام دے رہی ہیں ۔ داعش سے وابستہ ولایت سینا سے موسوم دہشت گرد گروہ نے، جزیرہ سینا میں حکومت مخالف بیشتر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
.......
/169